مظفرگڑھ ،ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہیلمٹ کی اہمیت اور افادیت بارے آگاہی لیکچر دیا

منگل 4 جولائی 2023 16:20

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2023ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مظفرگڑھ ثناءاللہ کی زیر نگرانی آج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے موٹر سائیکل سوار /روڈ یوزر/ شہریوں/ عوام الناس میں ہیلمٹ کی پابندی اہمیت اور استعمال بارے ہدایات اور لین لائن ڈسپلن کی پابندی افادیت بارے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے اور روڈ سیفٹی، حادثات سے بچاؤ کے بارے آگاہی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

آگاہی لیکچرز کے زریعے عوام کو خبردار کیا گیا کہ اب بغیر ہیلمٹ چالان ہوں گے، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں- شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں، ہیلمٹ کی پابندی کروانے کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے-ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے قیمتی جانوں کو کسی حد تک محفوظ بنایا جا سکتا ہے- روز مرہ حادثات میں جانی و مالی نقصان میں موٹر سائیکل سوار سرفہرست ہیں ۔موٹر سائیکل سواروں میں حادثات کی صورت میں ہیڈ انجری کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے-ٹریفک پولیس کی یہ سب کوششیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں