مظفرگڑھ،مراد آباد میں کار اور ٹرالر تصادم میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع

بدھ 19 مئی 2021 14:46

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2021ء) مظفر گڑھ کے علاقے مراد آباد میں کار اور ٹرالر تصادم میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے مضافاتی علاقے مراد آباد کے قریب ایک کار اور ٹرالر  کا ایکسیڈنٹ ہوا ہےجس میں 25 سالہ شخص  عامر ولد جہانگیر  شدید زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ٹیم نے حادثہ کی جگہ پر پہنچ کر  زخمی کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال  مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں