مظفرگڑھ، پٹواریوں کے امتحان میں اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی،جعلی امیدوار گرفتار

منگل 7 دسمبر 2021 12:34

مظفرگڑھ، پٹواریوں کے امتحان میں اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی،جعلی امیدوار گرفتار
مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) پٹواریوں کے امتحان میں اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی،جعلی امیدوار گرفتار، پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں 6 دسمبر کو پٹواریوں کی بھرتی کے سلسلے میں ہونے والے امتحان کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے  پڑتال کے دوران امیدواران میں نقلی امیدوار کی نشاندہی کر لی،اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق لیہ کا رہائشی زیشان رزاق نامی شخص کوٹ ادو کے رہائشی محمد کامران غفور کی جگہ امتحان دے رہا تھا،دوران ٹائپنگ ٹیسٹ  اسسٹنٹ کمشنر نے شناخت کر کے پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو کے حوالےکر دیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود کا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور ایسے عناصر کو مستحقین کے حقوق پر ہرگز  ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔

۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں