ہر جمعہ کے روز باقاعدگی سے کھلی کچہری لگائی جارہی ہے،ڈی سی مظفرگڑھ

جمعہ 14 جون 2019 18:34

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر جمعہ کے روز باقاعدگی سے کھلی کچہری لگائی جارہی ہے، جس کا مقصد عوام کو فوری انصاف ان کے دہلیز پر پہنچانا ہے، کھلی کچہری میں ضلع کے دور دراز کے دیہی علاقوں سے سائلین اپنے مسائل لے کر آتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کرتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ضلع کونسل میں کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سننے کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں دی گئی درخواستوں پر قانون کے مطابق اور میرٹ پر کارروائی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کھلی کچہری میں اپنی حاضری کو یقینی بناتے ہیں تاکہ سائل کے درخواست پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے،کھلی کچہری میں ایک بزرگ شہری غلام فریدکاگم شدہ شناختی کارڈ کو دوبارہ بنانے اور اس کو زکواة کی رقم فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمہ زکواة کے افسران کو اس سلسلے میں مکمل پیروی کرنے کی ہدایت کی،سابقہ سکول ٹیچر کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم اور ضلع کونسل کو پینشنرز کے واجبات ترجیح بنیادوں پر ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں محکمہ ریونیو سے متعلقہ درخواستیں بھی دی گئیں جس پرڈپٹی کمشنر نے فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری میں ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں