پولیس تھانہ جتوئی نے ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ہفتہ 4 جولائی 2020 17:53

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے تھانہ جتوئی کی ماہ جون کی کارکردگی، 6 خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 19 مجرمان اشتہاری گرفتار، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون، اسلحہ، شراب و منشیات کی بھاری مقدار برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ جتوئی شاہد رضوان کی سربراہی نے ضلع بھر کے تھانوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 6 مجرمان اشتہاری کو سنگین مقدمات میں ملوث ہیں سمیت کل 19 مجرمان اشتہاری گرفتار کیئے، اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والے مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ہی ماہ میں 6 پستول اور 3 بارہ بور بندوقیں برآمد کر کے 9 ملزمان کو گرفتار کیا، اسی طرح 5 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے 4 کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمد کی، ایس ایچ او جتوئی شاہد رضوان کی سربراہی میں کام کرتے ہوئے تفتیش میں حیران کن پراگریس دیتے ہوئے تفتیشی افسران نے 100 مقدمات جن میں 71 مقدمہ ماہ جون کے پہلے زیر تفتیش تھے کو یکسو کیا، ماہ جون کی بہترین کارکردگی پر ڈی پی او ندیم عباس نے ایس ایچ او تھانہ جتوئی شاہد رضوان کو شاباش دی اور پوری پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں