ڈی پی او مظفرگڑھ ،ڈی سی اوربریگیڈیئر شکور احمد کا محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ

پیر 8 اگست 2022 17:16

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) ڈی پی او مظفرگڑھ ،ڈی سی اوربریگیڈیئر شکور احمد نے محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ڈی سی علی عنان قمر، ڈی پی او احمد نواز شاہ، کیپٹن ریٹائرڈ شاہ رخ چیمہ، کرنل عدنان اور میجر اریب الرحمان کی بھی شرکت۔ڈی سی علی عنان قمر نے محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں تمام تر انتظامات کے بارے بریفینگ دی۔

ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ نے بتایا تمام جلوس ہائے اور مجالس کے لئے 3 لیئر سکیورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں۔ مجالس کی سکیورٹی پر مامور میری فورس کے حوصلے بہت بلند ہیں۔ جو جانفشانی سے اپنے فراٸض سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محرم الحرام میں عزاداروں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کے لئے جامع تلاشی کے لئے ولینٹیئرز تعینات کیئے گئے ہیں۔

جو جامع تلاشی کے بعد ہی عزاداروں کو جلوس میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں۔ جلوس اور مجالس کے روٹ سے متصل گلیوں کو خاردار تار لگا کر بند کیا گیا ہے اور اہم پوائنٹس پر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ شر پسند عناصر سے نبرد آزما ہونے کے لئے ایلیٹ فورس، QRF ٹیمیں، ڈولفن فورس شہرائوں پر مسلسل گشت کناں ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے جس میں 3 شفٹوں میں ٹریفک پولیس اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنےکے لئے پولیس لائینز میں ریزرو فورس اور پی سی فورس اسٹینڈ ٹو ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کے قیمتی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں