آر ایچ سی ہسپتال خانگڑھ کو جلد نیا ڈینٹل یونٹ فراہم کیا جائے گا،ڈی جی ہیلتھ

جمعرات 28 مارچ 2024 12:56

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈاریکٹر جنرل محکمہ صحت جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال خان گڑھ کا دورہ کیا اور لیبر روم، فارمیسی ، ایمر جنسی وارڈ، اور میل فی میل وارڈز کا معا ئنہ کیا اور وارڈ میں داخل مریضوں سے مسائل دریافت کئے ۔

(جاری ہے)

سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محد آصف بھٹی اور انچارج ڈاکٹرنعیم اختر جوئیہ نے انہیں ہسپتال کے معاملات کے بارے بریفنگ دی، اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب نےہسپتال کیلئے جلد نیا ڈینٹل یونٹ فراہم کرانے لیڈی ڈاکٹر اور ایکسرے ٹیکنیشن کو تعینات کرانے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں