سانگلہ ہل شہر میں جعلی پراپرٹی ڈیلروں کا راج

بدھ 19 جنوری 2022 15:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سانگلہ ہل شہر میں جعلی پراپرٹی ڈیلروں کا راج۔بغیر لائسنس یافتہ ڈیلروں نے تحصیل آفس کو یرغمال بناء رکھا ہیکروڑوں روپے مالیت کی رجسٹریاں لاکھوں روپے میں کروا کر محکمہ مال کو ماہانہ لاکھوں کا خسارہ ۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ مال کی ملی بھگت سے شہر بھر میں ان پڑھ غیر قا نونی بغیر لائسنس پراپرٹی ڈیلروں کا راج ہے ۔

جنہوں نے تحصیل آفس کو بری طرح یرغمال بناء رکھا ہے۔ غیر قانونی پراپرٹی ڈیلر پلاٹوں کا بغیر نقشہ کے کوٹھیاں اور مکانات تعمیر کرتے ہیں جن میں بے دریغ ناقص مٹریل کا استعمال کیا جاتا ہے اور پھر انہیں کروڑوں روپے کی مد میں فروخت کر کے محکمہ مال کے عملہ سے سازباز ہو کر کروڑوں روپے کی بجائے لاکھوں روپے کی رجسٹریاں کروا کر محکمہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کا چونا لگایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان غیر قانونی پراپرٹی ڈیلروں کے ساتھ اشٹام فروش ، وثیقہ نویس ، ٹی ایم اے عملہ ، پٹواری ، رجسٹری محرر اور دیگر محکمہ مال کا عملہ مکمل کرپشن کے حصہ دارہیں غیر قانونی پراپرٹی ڈیلر محکمہ مال کے عملہ سے سازباز ہو کر زمینداروں اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں شہریوں نے ڈی سی ننکانہ سمیت وزیراعلی پنجاب سے ان غیر قانونی پراپرٹی ڈیلروں کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں