کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی اور اسکی تمام تحصیلوں میں بھرپورصفائی آپریشن جاری ہے، اویس منظور تارڑ

بدھ 22 جنوری 2020 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی اور اسکی تمام تحصیلوں میں بھرپورصفائی آپریشن جاری ہے،روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ شہر سے اٹھا کر تلف کیا جا رہا ہے،ہمارے ورکرز سردی کی پرواہ کئے بغیر راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین بنانے میں مصروف عمل ہیں،صفائی کیساتھ ساتھ شہریوں کو اس مہم سے آگاہ کرنے اور اسمیں انکی بھرپور شمولیت کیلئے ہماری کمیونیکیشن ٹیمیں گھر گھر جا کر صفائی کاپیغام پہنچا رہی ہیں،نوجوانوں اور خصوصا سٹوڈنٹس کیلئے میرا پیغام ہے کہ وہ اس مہم کی قیادت سنبھالیںاور بڑی تعداد میں کلین اینڈ گرین چیمپئن بن کرصفائی کا پیغام عام کریں،کیونکہ صاف ستھرا اور سرسبز ماحول ہی صحتمند اور بیماریوں سے پاک معاشرے کی ضمانت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزصفائی آگاہی مہم میں شمولیت کے خواہاں طلباء و طالبات کے وفد سے ملاقات میں کیا ،انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،آپکے تعلیمی اداوں میں ہم بھرپور آگاہی مہم چلائینگے،تاکہ سٹوڈنٹس ہمارا صفائی کاپیغام اپنے گھروں تک بھی لیکر جائیں،اپنے تعلیمی ادارے کیساتھ ساتھ ،اپنے گھر ،محلے ،گلی کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں،وفد نے ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی کو اس مہم کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ممکن حد تک کلین اینڈ گرین پنجاب صفائی و آگاہی مہم میں آپکا ساتھ دینگے،آپکا صفائی کا پیغام عام کیا جائیگا،شہر میں صفائی قابل تعریف ہے اور اس مہم سے ہمارا شہر کلین اینڈ گرین سٹی بن جائیگا،ہم اپنے ساتھیوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں کلین اینڈ گرین چیمپئن بننے کی ترغیب دینگی ،بعد ازاں ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے کلین اینڈ گرین پنجاب صفائی و آگاہی پروگرام کے تحت مشترکہ طور پر شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے بدھ کے روز یو سی 16کے علاقے محلہ عید گاہ میں کیمپ ،ڈور ٹو ڈوراورمارکیٹ آگاہی مہم کے دوران شہریوںکو صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کا پیغام پہنچایا ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں کے ارکان نے کلین اینڈ گرین پنجاب صفائی مہم کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں کیساتھ،گلی ،محلے اور بازاروں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں ،اردگرد کے ماحول کی صفائی سے ہی بیماریوں کیخلاف لڑا جا سکتا ہے،جسمانی صفائی کیساتھ ساتھ گلی ،محلوں،بازاروں اور عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی از حد ضروری ہے ،کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن یا باہر نصب کوڑا دانوں میں ڈالیں،یا ویسٹ بیگز میں ڈال کر گھروں ،دکانوں کے باہر رکھ دیں،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے سے بیماریاں پھیلتی ہیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین سٹی بنانا ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے میں آپکے شانہ بشانہ کوشاں و پرعزم ہے،،شہری،دکاندار بھی صفائی اور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں،محلہ عید گاہ کے رہائشیوں نے صفائی کے لئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے صفائی سے متعلق آگاہی کی مہم کو ایک اچھی کاوش قراردیا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چائیے،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہری اس سے مستفید ہو سکیں اور ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں