ننکانہ، تیز رفتار مزدا ٹرک نے ٹکر مار کر سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے ساٹھ سالہ شخص کو کچل ڈالا

ہفتہ 25 اپریل 2020 22:59

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2020ء) ننکانہ ٹبہ شاہ کمال کے قریب ایک تیز رفتار مزدا ٹرک نے ٹکر مار کر سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے ساٹھ سالہ شخص کو کچل ڈالا حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو1122کی ٹیم جاے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص جگا گجر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ جگا گجر راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا بعدازاں تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے متو فی کی لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع جبکہ ڈرائیور افضل کے خلاف مقد مہ درج کرکیاورٹرک بھی قبضہ میں لے لیا۔

*** 25-04-20/-- #h# غ* ننکانہ مانانوالا روڈ نزد سرراہ ہوٹل تیز رفتار کار خاتون کو ہٹ کرکے فرار #h# ,ننکانہ صاحب (آن لائن ) ننکانہ مانانوالا روڈ نزد سرراہ ہوٹل تیز رفتار کار نے خاتون کو ہٹ کیا اور فرار ہوگئی ریسکیو 1122 کے عملہ نے خاتون کو طبی امداد دینے کے بعد سرکاری اسپتال شاہکوٹ منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔

(جاری ہے)

*** 25-04-20/-- #h# غ*ننکانہ صاحب،گندم کی کٹائی کے بعد کھیت میں پڑی گندم کی گانٹھوں کو آگ لگ گئی #h# ننکانہ صاحب (آن لائن ) شاہ کوٹ مین جی ٹی روڈ نزد کٹیاں والی گاؤں گندم کی کٹائی کے بعد کھیت میں پڑی گندم کی گانٹھوں کو آگ لگ گئی۔آگ لگنے کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا فائر فائٹنگ عملہ بروقت وہاں پہنچا گیا اور مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان ہونے سے بچا لیا۔

جبکہ ایک لاکھ روپے کی گندم جل گئی جبکہ تین لاکھ روپے کی گند م کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بچا لیا۔ *** 25-04-20/- #h# | جیکب آباد ، عمارت کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر بچہ فوت #h# ٍجیکب آباد(آن لائن)جیکب آباد کے رائفل ناکہ میں عمارت کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر بچہ فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانہ کی حدود رائفل ناکہ میں گلی میں عمارت کی دیوار دھماکے سے گرپڑی جس کے نتیجے میں ملبے تلے د ب کر 6سالہ معصوم بچہ ابرار علی فوت ہو گیااہل محلہ نے ملبے تلے پھنسے بچے کی لاش نکال کر ہسپتال پہنچائی لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا معصوم بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک دو منزلہ عمارت کی بوسیدہ دیوار دھماکے سے گر پڑی ۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں