کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا23واں یوم شہادت(کل)5جولائی کو منایا جائے گا

اتوار 3 جولائی 2022 15:00

ْننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا23واں یوم شہادت(کل)5جولائی کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ننکانہ صاحب سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ مختلف تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاانہوں نے 1999ئ میںبھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970ئ کو صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔1999ئ میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں