پنجاب کو سرسبز بنانے کا انقلابی پروگرام 'پلانٹ فار پاکستان' پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 21 مارچ 2024 15:50

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب کو سرسبز بنانے کا انقلابی پروگرام 'پلانٹ فار پاکستان' پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد اور ممبر صوبائی اسمبلی مہر کاشف رنگ الہی پڈھیار نے ماڈل ویلج کوٹ امیر علی خان میں جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر پودے لگا کر مہم کا آغاز کر دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، سکول کے بچوں سمیت سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی تمام شاہراہوں اور نہروں کے کِنارے شجرکاری ہوگی، پارکس، جنگلات اور اس کے ساتھ رقبوں میں مختلف درخت لگائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں ہر شہری ہر طالب علم پودا لگائے اور 'پلانٹ فار پاکستان' مہم کا حصہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ پودا لگانا سنت نبوی(ص) ہے، ایک پودا لگا کر آپ سنت نبوی (ص) زندہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ درخت لگا کر سموگ، فضائی آلودگی، ہوا کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے اور صحت مند ماحول کے اس جہاد میں ہر شہری ہر پاکستانی ہر گھرانہ اور ہر ادارہ ایک دوسرے سے بڑھ کر اپنا تعمیری کردار ادا کرے۔ \378

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں