یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے،یوم پاکستان کے موقع پر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا عہد کرتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:17

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے،یوم پاکستان کے موقع پر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا عہد کرتے ہیں ،اس دن قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں طویل جدوجہد کے بعد علیحدہ وطن پاکستان کے لیے قرارداد منظور ہوئی۔ان خیالا ت کا اظہا ر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں گورونانک ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس، سی او ایجوکیشن احسن فرید ضلعی محکمہ جات کے افسران سمیت سکولوں و کالجوں کے اساتذہ اور طلباءو طالبات نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ قائد اعظم نے قوم کو اتحاد ، تنظیم اور ڈسپلن کے وہ ہتھیار دیے جس کے سامنے دشمنوں کی تمام شازشیں ناکام ہوگئیں،تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیااور اب ہمیں چاہیے کہ اس کی سلامتی پر آنچ نہ آنے دیں۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گورنانک ہائی سکول میں پرچم کشائی کی اور وزیر اعلی پنجاب کے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے جو عزم کی مینارہ ہے ، 23 مارچ 1940 کو صدق دل سے ایک عزم کیا گیا۔\378

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں