فلور ملز مالکان کو محکمہ فوڈ کی طر ف سے گند م کے سپلا ئی فراہم کی جا رہی ہے،ڈسٹرکٹ فو ڈ کنٹرولر نارووال

بدھ 19 اگست 2020 16:22

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) ڈسٹرکٹ فو ڈ کنٹرولر نارووال عبد الرحمان عباسی نے کہا ہے کہ فلو ر ملز مالکان آٹے کی بر وقت سپلائی کو بہتر بنا نے کے لئے تمام وسا ئل بروئے کار لائیں اور محکمہ فو ڈ کے ساتھ تعاون کریں تا کہ صارفین کو آٹے کے حصو ل کے حوا لے سے کسی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، فلور ملز مالکان کو محکمہ فوڈ کی طر ف سے حکومتی پا لیسی کے تحت گند م کے سپلا ئی فراہم کی جا رہی ہے، فلو ر ملزایسوسی ایشن کے ممکنہ مسا ئل کو ڈپٹی کمشنر نارووال کی سرپر ستی میں حل کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے یہ بات اپنے عہد ے کا چارج سنبھا لنے کے بعد فلو ر ملز مالکا ن کے ساتھ تعارفی اجلاس میں کر تے ہو ئے کہی۔میاں محمد طیب چشتی ،نثار با جو ہ ، جنر ل سیکر ٹری فلور مل ایسو سی ایشن محمد اقبال با جو ہ ، دلدار با جو ہ ،ملک محمد جاوید ،میاں وقا ص ، رانا سفارش،محمد عا طف ویگر فلور ملز ما لکا ن اس مو قع پر مو جود تھے۔فلور ملز مالکان نے ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر کو بطور ڈی ایف سی کا چارج سنبھا لنے پر مبارکبا د پیش کی اور انہیں اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔ واضح رہے کہ ڈی ایف سی عبد الرحمان عباسی قبل ازیں ساہیوال میں اپنی خدمات سرانجا م دے رہے تھے ان کا تعلق ضلع بہا ولپور سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں