کاشتکاروں کا کھاد کی عدم دستیابی پر نارووال ،سیالکوٹ روڈ کو بند کر کے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 10 فروری 2022 00:06

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2022ء) نارووال میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا،کاشتکاروں نے سیالکوٹ روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نارووال اور گردو نواح میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ،قلعہ احمد آباد میں کاشتکاروں نے سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے نارووال سیالکوٹ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد کی عدم دستیابی پر گندم کی فصل شدیدمتاثر ہورہی ہے اور ان کا بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔کاشتکاروں نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔کھاد کی عدم دستیابی پرکھاد ڈیلرز نے موقع پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرین کو کھاد کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی جس پر احتجاجی مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور ٹریفک کو کھول دیا گیا ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں