صوبہ پنجاب کی بڑی یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو نوکری سے نکال دیا گیا

یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر نے معاہدہ ختم ہونے پر جامعہ کے تمام ٹیچرز اور سٹاف کو نوکری سے فارغ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 جنوری 2019 21:17

صوبہ پنجاب کی بڑی یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو نوکری سے نکال دیا گیا
نارووال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2019ء) صوبہ پنجاب کی بڑی یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو نوکری سے نکال دیا گیا، یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر نے معاہدہ ختم ہونے پر جامعہ کے تمام ٹیچرز اور سٹاف کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے قدرے پسماندہ شہر نارووال میں واقع یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر نے کنٹریکٹ پر تعینات یونیورسٹی کے تمام عملہ کو فارغ کر دیا ہے۔

نوکری سے فارغ کیے گئے عملے میں 29 لیکچرار، 32 ایڈمن آفیسر اور دیگر عملہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ کو کہا گیا ہے کہ وہ دوبارہ اخبار اشتہار کا انتظار کریں اور پھر درخواستیں دیں۔ اگر ان کی سلیکشن ہو جائے گی تو انہیں دوبارہ جامعہ میں رکھ لیا جائے گا۔ کنٹریکٹ سے فارغ کئے گئے اساتذہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ نوکری کیلئے درخواست دائر کرنا اور پھر سے جامعہ میں نوکری حاصل بہت مشکل ہے، اور یوں ان کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق یونیورسٹی آف نارووال میں چار ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں جو یوں اچانک اساتذہ اور دیگر عملے کے نوکری سے فارغ کیے جانے کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں