احسن اقبال کے بیٹے کے حلقے میں بتایا گیا کہ کچھ لوگ 100 جعلی ووٹوں کی کاپی بیلٹ باکس میں ڈال گئے

پریزائیڈنگ آفیسر کو ہم نے کہا یہ نکال دو تو کہا گیا کہ ہم نہیں نکال سکتے ہماری نوکری کا مسئلہ ہے، دانیال عزیز کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 22 اپریل 2024 22:01

احسن اقبال کے بیٹے کے حلقے میں بتایا گیا کہ کچھ لوگ 100 جعلی ووٹوں کی کاپی بیلٹ باکس میں ڈال گئے
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 اپریل 2024ء) سینئر سیاستدان دانیال عزیز نے کہا ہے کہ احسن اقبال کے بیٹے کے حلقے میں بتایا گیا کہ کچھ لوگ 100 جعلی ووٹوں کی کاپی بیلٹ باکس میں ڈال گئے، پریزائیڈنگ آفیسر کو ہم نے کہا یہ نکال دو تو کہا گیا کہ ہم نہیں نکال سکتے ہماری نوکری کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کے ساتھ بات کرنی چاہئے کھوکھلے الزامات لگانے کا کوئی فائدہ نہیں،پریزائیڈنگ آفیسر پی پی 54میں جہاں احسن اقبال سیٹ چھوڑ کر اپنے بیٹے کو الیکشن لڑوا رہے تھے، 326 لوگوں کو ٹریننگ دی گئی، لیکن جن کو ٹریننگ دی گئی ان میں صرف 6 لوگوں تعینات کیا گیا۔

ہمیں بتایا کہ 100 جعلی ووٹوں کی کاپی ڈال گئے ہیں، ہم نے کہا یہ نکال دو، لیکن انہوں نے کہا کہ ہم نہیں نکال سکتے ہماری نوکری کا مسئلہ ہے، 8فروری کے الیکشن میں مجھے بھی گرفتار کیا گیا تھا، میری بیوی اور بیٹے کو گرفتار کیا گیا، ہم کوئی 9 مئی والے لوگ نہیں تھے، شریف لوگوں کی پگڑی اچھالنا معمول بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

میں نے قانون کے مطابق الیکشن لڑنے کیلئے 20 ہزار روپے جمع کروائے تھے میرے پیسے واپس کریں مجھے گرفتار کیوں گیا؟ ابھی تک میرے مچلکے تسلیم نہیں کررہے کہ کہتے کہ ایف آئی آرز نہیں مل رہی، مجھے دو دن صرف اس لئے گرفتار رکھا کہ میں اپنے حلقے میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ نہ کرسکوں۔

8 فروری والا سلوک کل ضمنی انتخابات میں کیا گیا، بعض پولنگ اسٹیشنز پر ٹرن آؤٹ 97 فیصد تھا،یہ کیسے آگیا؟ پولیس گردی ان کا شیوہ بن چکا ہے۔ پی پی 54میں دھاندلی کیلئے ٹریننگ کردہ 97 فیصد پولنگ افسران کو تعینات نہیں کیا گیا، دراصل 8 فروری کا الیکشن فارم 47 کا الیکشن تھا، جس پر بہت سبکی ہوئی ، اب سیدھا فارم 45 کو پکڑا گیا۔ مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عامر ڈوگر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کا کوئی سہارا نہیں حکومت مزید مشکلات پیدا کررہی ہے، 2 مرتبہ پیٹرول مہنگا کیا گیا ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

موجودہ حکومت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔ عامر ڈوگر نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز کے ضمنی انتخابات میں فارم 45 پہلے ہی تیار تھے، الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کھو بیٹھا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوجائے، چیف جسٹس سپریم کورٹ کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیئے۔ پی ٹی آئی رہنماء شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، حکومت نے کسانوں کو گندم کے بہت کم نرخ دیئے ہیں، تحریک انصاف کسانوں کے ساتھ نکلے گی، پی ٹی آئی پنجاب میں کسانوں کی ہر تحریک کے ساتھ کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء زین قریشی نے کہا کہ حکومت کسانوں کی کمر توڑ دی ہے، ملک میں آئے روز بجلی کھاد مہنگی ہورہی ہے، حکومتی نرخ کے مطابق کسان کی لاگت بھی پوری نہیں ہورہی ، وزیراعلیٰ 16روپے میں روٹی دینا چاہتی ہیں پہلے کسان کو تو حق دیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں