بھارتی آرمی چیف پاکستان کی طرف میلی نگاہ اٹھانے کا سوچے بھی نہیں،پاکستانی مضبوط اور خوددار قوم ہے یہ تقسیم نہیں ہو گی ‘احسن اقبال

حکومت چلانے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے ڈراموں سے حکومتیں نہیں چلتیں،موجودہ حکومت نے ایک مہینے میں جتنے لطیفے بنائے ہیںستر سال میں نہیں بنے ‘سابق وفاقی وزیر داخلہ

اتوار 23 ستمبر 2018 17:00

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف پاکستان کی طرف میلی نگاہ اٹھانے کا سوچے بھی نہیں،حکومت سے اپوزیشن تک ہم سب کسی بھی خطرے کا مقابلہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں فلاحی تنظیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی چیف کا بیان مقبوضہ کشمیر میںناکامی پر جھنجلاہٹ کی نشانی ہے بھارت ریاستی جبر استعمال کر کے دیکھ چکا ،کشمیری عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکی۔ ہم پاکستان کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی مضبوط اور خوددار قوم ہے یہ تقسیم نہیں ہو گی بھارت سے تب بات کی جائے جب وہ آبرومندانہ طریقہ سے مذاکرات کی میز پر بیٹھے بھارت اگر تیار نہیں تو امن کا کشکول لے کر کیوں اس کے پیچھے پھرا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سابق فواقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت چلانے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے ڈراموں سے حکومتیں نہیں چلتیں،موجودہ حکومت نے ایک مہینے میں جتنے لطیفے بنائے ہیںستر سال میں نہیں بنے ،نئے بجٹ میں حکومت نے مہنگائی کا سونامی کھڑا کر دیاہم انتظار کر رہے ہیں کہ وزیر خزانہ تیل پر ڈیوٹی کب ختم کریں گے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں