اسلامی قوانین نافذکئے بغیر ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے‘ممنون آسوی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:50

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) اسلامی قوانین نافذکئے بغیر ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ یہ نظام ہی عوام کا اصل دشمن ہے جس نے سات دہائیوں سے غریب عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر معروف عالم دین ممنون آسوی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے۔ کرپشن،بدامنی بے روزگاری اور افراتفری اپنے عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

مسائل کے حل کیلئے اسلامی قوانین کا نفاذضروری ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اڑھائی کروڑ سے زیادہ بچے سکول نہیں جاتے، تین فیصد جاگیردار اور سرمایہ دار طبقے نے 97فیصد عوام کے حقوق چھین رکھے ہیں۔ غربا ء اور مساکین کیلئے زندگی کی آسانیوں کے اسباب پر ضرور توجہ دینی چاہیے مگر اس سے بھی زیادہ ضروری ہے کہ بیروزگار لوگوں کو روزگار کے مواقع دئیے جائیں بے ہنر لوگوں کو ہنر مند بنایا جائے اور ایسے امکانات پیدا کیے جائیں جس میں سرمایہ پنپ سکے اور لوگ خوشحال ہو سکیں-

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں