شکر گڑھ ،سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی بچی شانزہ سلیمان کی لاش تاحال نہ مل سکی

جمعرات 9 ستمبر 2021 17:06

شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) شکر گڑھ کے علاقے سرحدی موضع سکمال میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی بچی شانزہ سلیمان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب اندھیرے کے سبب بچی کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا، ریسکیو آپریشن صبح دوبارہ شروع کیا گیا ،شکر گڑھ کے سرحدی موضع سکمال کی نویں جماعت کی طالبہ شانزہ اپنے والد کے ہمراہ ہدنال اسکول سے نویں کا آخری پرچہ دے کر گھر آ رہی تھی کہ سڑک کے اطراف حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کے سبب سکمال کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔

واقعہ کے بعد بچی کی تلاش کیلئے ادوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا، گزشتہ روز طالبہ کی تلاش میں ریسکیو آپریشن اندھیرے کے سبب روک دیا گیا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ زین العابدین کا کہنا ہے کہ صبح سے طالبہ کی تلاش کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مقام پر سڑک کے اطراف حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے سیلابی صورتِ حال میں سڑک عبور کرتے ہوئے ہر سال انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں