شکرگڑھ‘سابق ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری مشتاق احمد کے گھر ڈکیتی‘سٹی پولیس کے تعاقب پر ایک ملزم نے خود کو گولی مارلی

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:14

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سابق ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری مشتاق احمد کے گھر ڈکیتی ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس کے تعاقب پر ایک ملزم نے خود کو گولی مارلی تفصیلات کے مطابق سابق ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری مشتاق احمد کے گھر ڈاکو داخل ہوئے طلائی زیورات، نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ لوٹ لئے ملزمان نے بندوق کی نوک پر اے ٹی ایم کا پاسورڈ لیا ایک ملزم گھر رکا جبکہ دوسرے نے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ روپیہ نکلوایا اور فرار ہوگئے پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ایک ملزم وقا ص کے گھر چھاپہ مارا تو وہ پکڑا نہ جا سکا ایس ایچ او سٹی نے بتایا کہ کچھ ہی دیر بعد ملزم وقاص نے مقدمہ سے بچنے کے لئے ڈرامائی انداز میں خود کو گولی مار کر 15پر کال کر دی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی -

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں