شکرگڑھ‘نورکوٹ مصطفی آباد روڈ اور گردو نواح سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

منگل 11 جنوری 2022 15:08

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) نورکوٹ مصطفی آباد روڈ اور گردو نواح سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، دن بھرٹریفک جام، حادثات معمول بن گئے سماجی،فلاحی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں کی وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق عیسی روڈ و دیگر ملحقہ سڑکیں خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں نڈالہ کے آفے خطرناک موڑ کے اطراف میں حفاظتی جنگلے نہیں لگائے گئے دن بدن بگڑتی صورتحال نے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں آئے رو ز کے ہونے والے حادثات کئی قیمتی جانیں نگل چکے ہیں دن بھر ٹریفک جام بھی سڑکوں کے خستہ حال ہونے کی وجہ سے ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے جہاں دن بھر ٹرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے مسلسل شدید ٹریفک ایک اہم مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے شہری اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں پر بنے کھڈے بھرنے اور جام ہوئی ٹریفک کھولنے میں مصروف رہتے ہیں علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے مقامی آبادی و کاروباری طبقہ کے مسائل میں انتہا حد کا اضافہ کر دیا ہے علاقے کی سماجی،فلاحی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب و محکمہ ہائی ویز اعلی حکام سے فوری نوٹس لیکر مسئلے کے حل کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں