نارووال پولیس کا پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،08پتنگ فروش گرفتار

260 پتنگیں، 04 ڈور پنے اور 40پیپر پتنگ بنانے والے برآمد ،مقدمات درج

منگل 26 مارچ 2024 19:05

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ڈی پی او محمد نوید ملک کی سربراہی میں نارووال پولیس کا پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،08پتنگ فروش گرفتار ،260 پتنگیں، 04 ڈور پنے اور 40پیپر پتنگ بنانے والے برآمدکر لیے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووال نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں 03ملزمان عمر، شکیل مسیح اورعرشمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 53عددپتنگیں اور01ڈور پنہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی شکر گڑھ نے پتنگ باز عبدالرحمن کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پتنگ اورچھوٹی چرخی ڈوربرآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ نور کوٹ نے پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون میں پتنگ باز کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 05پتنگیں برآمد کر لیں۔ ایس ایچ او تھانہ ظفروال نے پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں پتنگ فروش راشد سرورکو گرفتار کر کی150پتنگیں،40پتنگ بنانے والے پیپر اور 02ڈورپنے برآمد کر لیے۔ ایس ایچ او تھانہ ندوکے نے پتنگ باز زمان کو گرفتار کر کے ایک پتنگ معہ پنہ ڈوربرآمد کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ احمدآباد نے پتنگ فروش زین کو گرفتار کر کے 50پتنگیں برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں