دو موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی

اتوار 14 اپریل 2024 15:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) دو موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ پسرور روڈ پر ڈھڈیالہ سٹاپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان عدیل ولد شہباز عمر 32سال جاں بحق اور دو نوجوان الیاس ولد افضال عمر 29سال اور سلمان ولد رزاق عمر 23 سال زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں