شیر گڑھ‘ واٹر سپلائی3/1.L میں لاکھوں کے گھپلے پر دیہاتیوں کا احتجاج

منگل 7 فروری 2017 13:48

شیر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) واٹر سپلائی3/1.L میں لاکھوں کے گھپلے پر دیہاتیوں کا احتجاج تفصیلات کیمطابق سیاسی و سماجی کارکنان راؤ محمد سیف ولد فریاد علی ،عامر حسین ولد محمد ظفر خاں،راؤ ضرغام وڈیرہ کی قیادت میں سینکڑوں دیہاتیوں نے شیر گڑھ پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے پر امن احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر ساہیوال ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ،انٹی کرپشن حکام ،سیکرٹری پبلک ہیلتھ واٹر مینجمنٹ لاہور ودیگر ارباب اختیار کو تحریری درخواستیں بھجوانے کی بعد مطالبے میں کہا کہ 2/1.L اور3/1.

(جاری ہے)

L کی واٹر سپلائی اسکیمیں مشترکہ طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اہل دیہہ کے چندے سے ایک مینجمنٹ کمیٹی بناکر چل رہی ہیں انتہائی خستہ حالی کی بناء پر حکومت پنجاب نے سال2015-16 کیلئے 3 لاکھ50 ہزار کا فنڈ جاری کیا جو کمیٹی ہذا کے سیکرٹری فنانس محمد ساجد،طارق جاوید سیکرٹری اور ممبران کو علم تک بھی نہ ہے اور کمیٹی کے چئیرمین کاشف کرم نے محکمہ کی عائشہCDO ،ساجدہ مصطفیٰ اسسٹنٹCDO ،ضلعی پبلک ہیلتھ کے کلرک محمد نواز وغیرہ نے ساز باز ہوکر جعلی دستخط کر کے مقامی بینک سے رقم نکلوا کر خرد برد کر لی ہے اور واٹر سپلائی اسکیم کے نہ ہی پائپ تبدیل کئیے گئے ہیں اور نہ ہے کوئی مینٹینینس کا کام کروایا گیا ہے تمام رقم ہڑپ کرنیوالوں کیخلاف اعلیٰ سطحی انکوائری کیبعد فوجداری مقدمہ درج کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں عدم دادرسی کی صورت میں پبلک ہیلتھ اوکاڑہ کے دفتر کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں