نصیرآباد،مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی کی محنت دلچسپی کی وجہ سے بلوچستان کے غریب خاندانوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے،ممتاز ڈومکی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:20

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) نصیر آباد کے معروف سماجی شخصیت ممتاز ڈومکی نے کہا ہے کہ مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی کی شب و روز محنت دلچسپی کی وجہ سے بلوچستان کے 15 ہزار سے زائد غریب خاندانوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے جوکہ اپوزیشن اور دیگر کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ہے کئی سالوں سے خالی آسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی جا سکیں اور نہ ہی کسی نے اتنے زیادہ آسامیوں کو بھرنے کی جرات کی یہ تمام سہرا وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی اور ان کی کابینہ کو جاتا ہے جھنوں نے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس اور جامع اقدامات کئے ہیں اپنے پسند کے افراد بھرتی نہ ہونے پر اپوزیشن کے کچھ رہنما بے جا تنقید کر رہے ہیں اور ان کو صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی ہے اصل میں یہ لوگ نہ خود کام کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں