ڈیرہ مراد جمالی میں موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے سی ٹی ڈی کے 2اہلکاروں سمیت9افرادزخمی

پیر 22 اپریل 2019 23:59

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) ڈیرہ مراد جمالی بس اسٹینڈ میں موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے پولیس اہلکاروں سمیت9افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرکی رات ڈیرہ مراد جمالی بس اسٹینڈ میں نامعلوم دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں بم نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہوگئے جن میں سی ڈی ڈی کا سب انسپکٹر محمد یعقوب ،سپاہی غلام سرور اور شہری علی شیر خادم حسین میر محمد شاہنواز عبدالغنی نثار احمد اور عبدالغفور شامل ہیںجنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدتشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔

دھماکے سے قریب کھڑے رکشے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں