وزیر اعلیٰ بلوچستان ایک روزہ دورے پر ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے ،صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے استقبال کیا

سابق حکومتوں نے انفرادی ترقیاتی سکیمات متعارف کروائیں ،اربوں روپے خرچ کئے گئے مگر ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو یوں ہی رد کیا گیا ہے،جام کمال خان

پیر 21 دسمبر 2020 17:26

وزیر اعلیٰ بلوچستان ایک روزہ دورے پر ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے ،صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے استقبال کیا
نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ایک روزہ دورے پر ڈیرہ مراد جمالی پہنچے جہاںوزیراعلی بلوچستان کا صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے استقبال کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چھتر روڈ کے بارے میں بریف اور نیشنل ہائی وے روڈ اور انڈسٹری زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی وزیراعلی بلوچستان نے افتتاحی پروگرام میں کہا کہ سابقہ حکومتوں نے انفرادی ترقیاتی اسکیمات متعارف کروائیں اربوں روپے خرچ کئے گئے مگر ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو یوں ہی رد کیا گیا ہے عنقریب بلوچستان کی تمام میونسپل کمیٹیز کو کارپوریشن کا درجہ دیا جائے گا تاکہ لوگوں نچلی سطح تک مسائل حل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا چھتر تا ڈیرہ مراد جمالی روڈ کو مزید توسیع دی جائے گی تاکہ دور دراز علاقوں کو شہروں سے جوڑا جا سکے نصیر آباد کے دو سو ساٹھ کینسر کے مریضوں کا مفت علاج معالجہ کر وایا جا رہا ہے۔: بلوچستان میں انڈومنٹ فنڈ کے زریعے 14سو غریب افراد کا مفت علاج کیا جا رہا ہے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی جام کمال نے کہاکہ اپوزیشن اسمبلی میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کریں سڑکوں پر بیٹھنا بیجا ہو گا پہلی مرتبہ یہاں دارلامان تعمیر کیا جا رہا ہے جو یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا صوبے بھر کے تمام انٹر کالجز کو ڈگری کالج کا درجہ دیا جا رہا ہے بلوچستان بھر میں میڈیکل کی سیٹوں میں اضافہ کر کے 350 سیٹیں کر دی گئی ہیں بہت جلد ضلع کے ہیڈ کوارٹر سٹی ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں