نصیرآبا دمیں عام انتخابات کی تیاری سنسنی خیزمراحل میں داخل ،جوڑتوڑ اورحمایت کا طوفانی سلسلہ جاری

بدھ 18 جولائی 2018 23:15

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) نصیرآبا دمیں عام انتخابات کی تیاری سنسنی خیزمراحل میں داخل ہوگئیں جوڑتوڑ اورحمایت کا سلسلہ میں تیزی آگئی جھڈیرشمالی سے قبائلی حاجی عبدالصمدلہڑی نے اپنی برداری کے سینکڑوں افرادکے ہمراہ حلقہ پی بی 12سے بی اے پی کے امیدوارحاجی محمد خان لہڑی اوراین اے 260کے امیدوارنوبزادہ خالدخان مگسی کی حمایت کا اعلان کردیاگوٹھ حاجی عبدالصمد لہڑی میں ایک منعقدہ کارنرمیٹنگ میں دیگرقبائلی رہنمائوں حاجی نثارخان لہڑی، حاجی عبدالقدوس لہڑی،درمحمد لہڑی،جمیل احمد لہڑی، حاجی فریدالحق لہڑی، حاجی محمد حسن لہڑی،حاجی احمد سلطان لہڑی، وڈیرہ گلاب خان گولہ،وڈیرہ جان محمد لہڑی، میرگل محمد مینگل،یارمحمدزہری،وڈیرہ محمدمرادپندرانی، وڈیرہ عبدالحمید صوبھانی اورمیر محمد ابراہیم مری سمیت دیگرمعتبرین ومعززین نے شرکت کی حمایتی کارنرمیٹنگ سے حاجی محمد خان لہڑی اورنوابزادہ جعفرخان مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ان کا مشکور وممنون ہوں جھنوں نے ہم پراعتماد کرکے علاقے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں ایک مثبت فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اورجھڈیرشمالی میں اجتماعی ترقیاتی کاموں کو اولین ترجیح دیکر یہاں کے بنیادی درپیش مسائل کو حل کیاہے اور اب بھی انشاء اللہ جیت کر ترقی اور خوشحالی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے بلاتفریق علاقے میں عوامی خدمت کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ 25 جولائی کو انتخابی نشان(گائی) کو مہرلگاکر اپنی کامیابی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں