محرم الحرام کے پروگرامات کو فول پروف سیکورٹی کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں، ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد

جمعرات 13 ستمبر 2018 16:43

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد رائو منیر احمد ضیاء نے ڈیرہ مراد جمالی کے اہم امام بارگاہ جعفر صادق کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد رائو منیر احمد ضیاء کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے پروگرامات کو فول پروف سیکورٹی کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں.

امام بارگاہ میں داخلی اور خارجی کے لئے ایک ہی راستہ استعمال کیا جائے گا جس پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیا جائے گا. عزاداروں کی مکمل چیکنگ کے بعد ہی امام بارگاہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی.امام بارگاہ میں سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب کئے گئے ہیں .جن سے تمام تر مجالس اور امام باگاہ میں ہونے والے نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے گی. ان کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے بر آمد ہونیوالیجلوسوں کے داستوں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے تاکہ جلوس کی مانٹرنگ ہو سکی.تمام اضلاع میں فورتھ شیڈول والے افراد کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہی.

ڈی آئی جی پی رائو منیر احمد ضیاء کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہمیں بھی چاہییکہ اس ماہ محرم میں امن کی فضا ء کو برقرار رکھ کر بھائی چارے کا ثبوت دیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں