درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،عوام گرین پاکستان ہم میں بڑھ چڑھ کو حصہ لیں، ڈپٹی کمشنر نصیر آباد قربان علی مگسی

پیر 17 ستمبر 2018 21:39

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے عوام گرین پاکستان ہم میں بڑھ چڑھ کو حصہ لیں نصیرآباد ایک زرعی علاقہ ہے زمیندارکاشتکاربھی اپنی زرعی زمینوں میں جنگلات کے فروغ میں اپنا حصة ڈالیں حکومت ملک کو سرسبز بنانے کے لئے ملک بھرمیں شجرکاری کی مہم میں مزیدتیزی لارہی ہے اس مہم کے دوران نصیرآبا دمیں گلی محلوں میں پودے لگائے جارہے ہیں ضلع بھرکے تمام آفیسران بھی اس مہم میں اپنا بھرپورکرداراداکریں اوراپنے دفاتر میں پودے لگائیں تاکہ پاکستان کو سرسبزبنایا جاسکے ان خیالات کاا ظہار انہوںنے شجرکاری مہم کے دوران پودے لگاتے وقت آفسیران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایس ایس پی نصیرآباد سید جاویدشاہ غرشین اور محمد سلیم کھوسہ ڈویژنل ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرنصیرآبادنے بھی شجرکاری مہم کے دوران پودے لگائے اس موقع پر دیگر آفیسران بھی موجودتھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے کہاکہ سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت جنگلات کے فروغ اورماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل سے موثراندازمیں نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر سرسبزوشاداب ماحول پید اکیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے سرسبز پاکستان کے تحت ضلع نصیرآباد میںاس مہم کوکامیاب بنائیں گے اورتمام سرکاری دفاترمیں بھی پودے لگائے جائیں گے تمام مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد اپنے اپنے علاقے میں پودے لگاکر شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں اس سے نہ صرف آلودگی سے ہمیں نجات ملے گی بلکہ خو شگوار ماحو ل بھی میسر آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں