نصیر آباد ،حکومت عوام کی خوشحالی کے لئے پر عزم ہے حلقہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے،میر سکندر خان عمرانی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:55

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی خوشحالی کے لئے پر عزم ہے حلقہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نصیرآباد زرعی علاقہ ہے زراعت کے فروغ اور زرعی پانی کے مسئلے کے حل کے لئے آواز اٹھائی ہے تاکہ بلوچستان کے واحد گرین بیلٹ نصیرآباد جعفرآباد کے لئے سندھ سے حصہ کا پورا پانی وصول کیا جائے اور علاقہ کے زمینداروں اور کسانوں کا مسئلہ حل ہو انہوں نے کہا کہ بلاشبہ حلقہ میں مسائل بہت ہیں مگر ہمارے حوصلے بلند ہیں عوام کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی جدوجہد کریں گے اقتدار عوام کی امانت ہے عوام نے جس مقصد کے لئے منتخب کیا ہے اس کی تکمیل اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں