نصیرآباد ، مسلح ڈاکووں نے ایک شخص سے موٹرسائیکل ،50ہزارنقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار

منگل 19 مارچ 2019 23:32

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) نصیرآباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ایک شخص سے موٹرسائیکل ،50ہزارنقدی اور دیگر سامان چھین کرفرار ہوگئے پولیس کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود رحیم ڈپ کے قریب مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار جاوید احمد جتک کو اسلحہ کے زور پر روک کر موٹرسائیکل 125اور 50ہزار نقدی ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین کرفرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکابندی کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں