ڈیرہ مراد جمالی، وارڈ نمبر16 بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوسالہ کمسن بچی جاں بحق

جمعرات 21 مارچ 2019 20:37

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) وارڈ نمبر16 بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوسالہ کمسن بچی جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈ یرہ مراد جمالی وارڈ نمبر 16 میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوسالہ فاطمہ جاں بحق ہو گئی واقع واپڈا کی نااہلی کے باعث پیش آیا کمسن بچی نے کھیلتے ہوئے بجلی کے کھنبے سے لٹکی ہوئی تار کوہاتھ لگایا جس کے باعث کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی نعش ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں