نصیرآباد میں 2 مختلف واقعات میں دو افراد جاںبحق

جمعہ 26 اپریل 2019 18:35

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) نصیرآباد میں 2 مختلف واقعات میں دو افراد جاںبحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائر نگ کر کے اوستہ محمد کی فردوس کالونی کے رہائشی 50 سالہ حفیظ اللہ شیخ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جبکہ اوچ پاور پلانٹ کے قریب ایک 22 سالہ نوجوان جاوید جتوئی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گیا پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں