یونین کونسل کوٹ مگسی کھیر تھر میں مال مویشی تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:17

نصیرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) جھل مگسی میں BRSP کی جانب سے انتہائی غریب گھرانے کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے یورپی یونین کے تعاون سے بریس پروگرام کے تحت یونین کونسل کوٹ مگسی کھیر تھر میں مال مویشی تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں 11 انتہائی غریب گھرانے کی خواتین میں بکریاں تقسیم کی گئیں۔

تقریب کے مہمان خاص سوشل ویلفیئر کے ضلعی افسر حفیظ کھوسہ تھے۔تقریب میں بی آر ایس پی بلوچستان کے مینیجر لائیولی ہڈ غلام مرتضیٰ، سینئر آفیسر سمیرا جہانگیر، پروگرام اسسٹنٹ مینیجر پری کیومنٹ عرفان کاسی، ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر میر محمد ابراہیم جمالدینی ایل ایس او ڈاکٹر ارشاد علی مگسی لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے عہدیداروں و دیگر عوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے مہمان خاص حفیظ اللہ کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کے پاس محدود وسائل ہوتے ہیں اسلئے غیر سرکاری تنظیمیں جہاں وہ کام کرتے ہیں اس علاقے کی سماجی و معاشی بہتری میں اہم کردار کرتے۔آج یہاں بی آر ایس پی جھل مگسی کے زیر اہتمام لوکل آرگنائزیشن کے ذریعے پہلے مرحلے میں انتہائی غریب خواتین میں بکریاں تقسیم کی جارہی ہیں جو قابل تعریف عمل ہے اس سے پہلے بی آر ایس پی جھل مگسی کے ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر میر محمد ابراہیم جمالدینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پی جھل مگسی یوپی یونین کے تعاون سے بریس پروگرام کے ذریعے ضلع بھر کے 11 یونین کونسلز میں انتہائی غریب گھرانوں کی معاشی حالت میں بہتری لانے کے لئے کام کررہی ہے پہلے مرحلے میں جھل مگسی کے تین یونین کونسل کے درجنوں گھرانوں کے انتہائی غریب خواتین میں 20اکتوبر تک مال مویشی تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے تعاون سے چلنے والے بریس پروگرام کا بنیادی مقصد غریب گھرانوں کو اثاثہ جات کی فراہمی ہے تاکہ وہ اپنی روزانہ کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کر سکیں اور غربت کی لکیر سے نکل کر اوپر آسکیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں