عبدالغفورلہڑی اور حاجی محمد خان لہڑی،قلات ٹریفک حادثہ کمشنر مکران محمد طارق زہری و دیگر کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:59

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماسابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفورلہڑی اور صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے قلات کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن(ر) محمد طارق زہری اوردیگر ان کے ساتھیوں کی شہادت پرانہتائی غم اوردکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ کیپٹن(ر) محمد طارق زہری ایک شفیق اور بہترین خوش اخلاق شخصیت کے مالک آفیسرتھے ان کی شہادت سے بلوچستان کے عوام سنیئر، اور تجربہ کارمخلص آفیسر سے محروم ہوگئیہیں ان کی حکومتی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا میرعبدالغفور لہڑی اورحاجی محمد خان لہڑی نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ غم اوردکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ برابرکے شریک ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہداء کیدرجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں