ڈیرہ مراد جمالی، پولیس کارروائی، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

بدھ 3 جون 2020 21:32

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) صدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی کامیاب کارروائی، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار، چھینی گئی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی سید حیدر نے بتایا کہ جناب ڈی ائی جی نصیرآباد پولیس رینج شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات اور ٹاسک پر جرائم پیشہ عناصر اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا عمل جاری ہے، ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی کی سربراہی اور میری نگرانی میں سب انسپکٹر ارباب خان لاشاری اور اے ایس آئی محمد مراد بھنگر پر مشتمل پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مکان پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھاپے کے دوران موٹرسائیکل چھیننے اور چوریون کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان شیر محمد عرف شاہ نواز اور جمیل احمد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا سی ڈی موٹرسائیکل جبکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والی ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کرلی گئی۔ سید حیدر شاہ نے کہا کہ ملزمان علاقے میں موٹرسائیکل چھیننے اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی جن سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں