ڈی ایس پی م نصیر آباد، چھ ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا

ہفتہ 11 جون 2022 23:57

ڈیر مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2022ء) سیشن کورٹ ڈیرہ مراد جمالی کی عدالت کے حکم کے باوجود آٹھ روز گزرنے کے باوجود نصیرآباد پولیس کے ڈی ایس پی منجھو شوری سمیت چھ ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا بیرسڑ ظہوراحمد منجھو نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما و قبائلی شخصیت میر علی حسن خان منجھو منجھو شوری پولیس تھانہ میں چار گھنٹے بیٹھ کر مجبورا گھروں کو لوٹ گئے سوار کے روز توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائیگی متاثرین کی بات چیت تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ کے علاقے ککری میں زرعی اراضی کے مسلئے پر پیدا ہونے والے صورت حال کے پیش نظر منجھو شوری پولیس نے رات کی تاریکی میں بیرسڑ ظہوراحمد منجھو نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما و قبائلی شخصیت میر علی حسن منجھو کے گھر پر ڈی ایس پی منجھو شوری سید مختیار علی شاہ ایس ایچ او منجھو شوری جاوید احمد کھوسہ نے چھ پولیس تھانوں کے ایس ایچ او کے ساتھ بھاری نفری کے ساتھ داخل ہوگئی بچوں عورتوں اہل خانہ کو ہراساں تشد د کا نشانہ بنایا گیا جس پر بیرسڑ ظہوراحمد منجھو نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما و قبائلی شخصیت میر علی حسن منجھو نے نصیرآباد پولیس کے خلاف گھر پر چھاپہ مارنے کے خلاف سیشن کورٹ ڈیرہ مراد جمالی کی عدالت میں پولیس کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس پر سیشن کورٹ ڈیرہ مراد جمالی کے جج جنا ب عبدالحکیم نے ڈی ایس پی منجھو شوری سید مختیار علی شاہ ایس ایچ او منجھو شوری جاوید احمد کھوسہ سمیت چھ پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف منجھو شوری میں مقدمہ درج کرنے کا حکم سنایا گیا لیکن آٹھ روز گزرنے کے باوجود متعلقہ پولیس آفیسروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسڑ ظہوراحمد منجھو نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما و قبائلی شخصیت میر علی حسن منجھو نے کہاکہ نصیر آباد پولیس قانون دانوں سیاسی شخصیات کے ساتھ یہ رویہ ہے نصیرآباد کے عام شہریوں کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہورہا ہے آئی جی پولیس بلوچستان سمیت دیگر بالا آفیسر دعوے کرتے ہیں پولیس تھانوں کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے مگر آٹھ روز سے ایک بیرسٹر اور ایک صوبائی رہنما درخواست لیے پولیس تھانوں کے چکر کاٹ رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں ہے اور کہاکہ عدالت عالیہ کے حکم کے باوجودہمارے گھر پر غیر قانونی چھاپے مارنے والے ڈی ایس پی منجھو شوری سید مختیار علی شاہ ایس ایچ او منجھو شوری جاوید احمد کھوسہ سمیت چھ پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوکے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر سوار کے روز سیشن کورٹ ڈیرہ مراد جمالی میں توہین عدالت کی درضواست دی جائے گی کیونکہ ہمیں قانوں کے انصاف پر پورا یقین ہے ہم سڑکوں میں سیاست کرنا نہیں چاہتے ہیں ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں