دکانداران سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ، اسسٹنٹ کمشنر چھتر

پیر 18 مارچ 2024 22:18

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر محمد اسماعیل مینگل نے آج اچانک میر حسن بازار کا دورہ کیا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاء خوردونوش کی مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے انہوں نے پرچون ،گوشت ، سبزی ،دودھ، بیکری اور دیگر دوکانوں میں صفائی ستھرائی اور ایشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعدد دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دوکانوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ، سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور سرکاری نرخ نامے سے تجاوز نہ کریں اور عوام کو سستی اور معیاری ایشیاء خوردنوش فروخت کریں ورنہ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اور سرکار کی جانب سے متعین کردہ نخ ناموں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی گراں فروشوں اور خود ساختہ مہنگائی برپا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا تاجران کو چاہیے کہ وہ عوام کو صاف ستھری معیاری اور کم نرخ ناموں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں