نصیرآباد پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائی ،20کلو چرس برآمد دو ملزمان گرفتار

جمعرات 21 مارچ 2024 15:26

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) نصیرآباد پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائی جاری 20 کلو گرام پختہ چرس برآمد دو ملزمان گرفتار پولیس کے مطابق صدر پولیس اور سی آئی اے پولیس ڈیرہ مراد جمالی نے ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد محمد سلیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر سمیع ملک کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خفیہ اطلاع ملنے پر منشیات اسمگلروں کے خلاف اہم اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے 20 کلو گرام پختہ چرس برآمد کرکے ایلٹو کار کو قبضہ میں لیکر دو ملزمان عبد الشکور ،حسیین پٹھان کو گرفتار کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں