عادی غیر حاضر اساتذہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جن کی غیر حاضری کی وجہ ہمارے بچوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 مارچ 2024 17:45

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا ہے کہ عادی غیر حاضر اساتذہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جن کی غیر حاضری کی وجہ ہمارے بچوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی سید منصور شاہ،شاہ بخش پندرانی،بشیر احمد لہڑی، پیربخش سولنگی ،خانزادی بلوچ ،یاسمین بلوچ اور رسول بخش سمیت دیگر ڈی ڈی ای اوز آفیسران موجود تھے، اجلاس کے موقع پر تعلیمی عمل اور درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنےکہا کہ اسکولوں میں داخلہ مہم کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کروایا جا سکے اور داخلہ مہم کو مزید فعال کرنے کے لیے میڈیا کو بھی زیرِ استعمال لایا جائے تاکہ والدین میں مزید شعور بیدار کیا جاسکے۔

\378

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں