ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے سال 2021 میں نکاسی آب کے منصوبے کا جائزہ لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:37

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے سال 2021 میں نکاسی آب کے منصوبے کا جائزہ لیا منصوبے کو پی سی ون کے مطابق مکمل کروانے کے عمل پر زور دیا ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال۔

(جاری ہے)

سید عاشق رسول شاہ پمپنگ اسٹیشنز کا بھی جائزہ لیا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بشیر احمد سدھایو حاجی خان جونیجو سید حیدر شاہ نادر علی عمرانی بابو اصغر رند بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے احکامات دیے کہ سرکار کی طرف سے نکاس آب کے لئے جو رقم فراہم کی گئی ہے اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے باقی ماندہ کام کی عدم تکمیل سے مسائل جنم لے رہے ہیں اور عوام کو مشکلات درپیش آرہی ہے مختلف گلی محلوں اور مارکیٹوں میں گندے پانی کی وجہ سے عوام کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انجینئر اس منصوبے کے باقی کام کو جلد از جلد مکمل کروائیں بتول اسدی نے کہا کہ میونسپلٹی عملہ شہر کے نکاس آب پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ اس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نکاسی آب کے حوالے سے عوام کی کئی شکایات ہمیں موصول ہو رہی ہیں جن کا ازالہ ہونا انتہائی ضروری ہے ہمیں لوگوں کے مسائل اور ان کی تکالیف کا بخوبی اندازہ ہے اس لیے میونسپل کمیٹی نکاس آب کے سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں