نصیرآباد میں خسرہ کے شکار گوٹھ عطر خان میں ہیلتھ ٹیم پہنچ گئی ،مریضوں میں ویکسئین اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں

پیر 8 اپریل 2024 17:53

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) نصیرآباد کےگوٹھ عطر خان شالوانی میں خسرہ کی بیماری کےمتعلق خبریں سوشل میڈیا میں گردش کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنرنصیرآباد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد متحرک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈی ایچ او نصیر آباد ڈاکٹرنعیم احمد بگٹی کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم میڈیسن اور خسرہ کی ویکسی نیشن لیکر عملہ کے ہمراہ گوٹھ عطرخان شالوانی پہنچ گئے ایک سوپچاس سے زائد لوگوں کو خسرہ کی ویکسینیشن کی گئی جبکہ دیگر 80 سے زائد لوگوں کا علاج معالجہ کرکے انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد متحرمہ بتول اسدی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنصیرآباد ڈاکٹرمحمد حسن ڈومکی نے محکمہ صحت کی تمام ٹیموں کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ وہ مختلف علاقوں میں عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی میں اپنا موثرکردار ادا کریں جن علاقوں سے مختلف وبائی امراض کےمتعلق نشاندہی کی جائے فورا ان علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دے کربھجوائی جائیں تاکہ مختلف بیماریوں کا تدارک بروقت کیاجاسکے محکمہ صحت ضلع نصیراباد میں اپنی خدمات بہترمعنوں میں سرانجام دے رہی ہے

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں