سردار یار محمد رند کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی خوشی میں پی ٹی آئی نصیرآباد کی اظہار یکجہتی ریلی

پیر 19 اکتوبر 2015 19:19

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء ) رند قبیلے کے سربراہ سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی خوشی میں پی ٹی آئی نصیرآباد کی جانب سے میر سلمان خان رند کی قیادت میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی نصیرآبادکے رہنما میر سلمان خان رندشاہنواز سخی نور رند نے کہاکہ رند قبیلے کے سربراہ سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا غریب پرور غریب عوام سے محبت کا نتیجہ ہے کیونکہ پی ٹی آئی غریب عوام کی جماعت ہے انہوں نے کہاکہ سردار یار محمد رند کی شمولیت سے پی ٹی آئی بلوچستان میں فعال ہوگی جس کی قیادت میں مختلف قبائلی عمائدین سابق سیاستدان بھی پی ٹی آئی شامل ہو کر سردار یار محمد رند کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور کہاکہ لاہور کے عام انتخابات میں عوام نے ثابت کردیا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں مسلم لیگ(ن) کی صوبائی نشتوں پر شکست عوام کا حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے اور کہاکہ سردار ایاز خان کو حکومتی مشینری سے کامیاب کیا گیا ہے ریلی کے شرکاء نے مٹھائیاں تقسیم کئیں اور سردار یا محمد رند کے حق میں نعرہ بازی کی گئی

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں