بلوچستان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،سکیورٹی فورسز نے 7 کلو بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی

منگل 3 جنوری 2017 16:52

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) بلوچستان کے علاقے چھتر میں فلیجی کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے عملے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے 7 کلو وزنی بارودی سرنگ ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چھتر کے علاقے فلیجی میں رہائش پذیر گہرام نامی شخص کے قریب سڑک کے کنارے نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ کر رکھی تھی سیکورٹی فورسز کے عملے نے بروقت اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مذکورہ بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ7 کلو وزنی تھی یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں