نوشہرو فیروز میں ٹریلر اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ،ْپانچ زخمی

مرنے والوں میں کوچ کا ڈرائیور محمد اسلم بھی شامل ہے ،ْمسافر کوچ کراچی سے رحیم یار خان جا رہی تھی

جمعہ 3 اگست 2018 13:21

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) نوشہرو فیروز میں ٹریلر اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوشہرو فیروز میں کنڈیارو کے مقام پر مسافر کوچ اور ٹریلر کے درمیان ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا ،ْریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو کنڈیارو ہسپتال منتقل کیا ،ْریسکیو کے مطابق مرنے والوں میں کوچ کا ڈرائیور محمد اسلم بھی شامل ہے ،ْمسافر کوچ کراچی سے رحیم یار خان جا رہی تھی۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں