نوشہرو فیروز ،بے قابو بھینس نے شہریوں پر حملہ کر دیا، ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی

ہفتہ 25 جنوری 2020 15:52

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) شہر نوشہرو فیروز کے علاقے ٹھارو شاہ میں بے قابو بھینس نے شہریوں پر حملہ کر دیا، بھینس کے ٹکر سے ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

واقعہ نوشہرو فیروز کے علاقے ٹھارو شاہ میں پیش آیا جس میں پالتو بھینس رسہ ٹوٹ جانے سے گھر سے باہر بھاگ گئی اور راستے میں آنے والے افراد پر حملے کرتی رہی۔بھینس کے حملے کی زد میں آکر ایک شخص کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی۔بے قابو بھینس کو قابو کرنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے کافی مشکل کے بعد اٴْس پر قابو پایا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں