نوشہرو فیروز،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے محکہ ایریگیشن ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعرات 15 فروری 2024 20:23

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) نوشہروفیروز اسکارپ کالونی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے محکہ ایریگیشن ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

اسکارپ کالونی کے رہائشی محکمہ ایریگیشن ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری اقبال احمد لاڑک بینک سے رقم نکلوا کر واپڈا اسکارپ کالونی آرہے تھے کہ مسلح ڈاکو انکا بینک سے ہی پیچھا کرتے ہوئے اسکارپ کالونی میں ان سے رقم چھیننے کی گوشش کی جس پر اقبال احمد لاڑک نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اقبال احمد کو شدید زخمی کردیا جسے فوری طور پر سول اسپتال نوشہروفیروز لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں