ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،لطیف نواب شاہ

پیر 1 اپریل 2024 13:20

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) عادل سپورٹس فٹ بال کلب نواب شاہ( شہید بے نظیر آباد) کے صدر لطیف نواب شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر تعلیمی ادارے نرسری کا کام کر رہے ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ گراس روٹ سطح کھیلوں کا ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ ملک میں دوسرے کھیل بھی ترقی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں